تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹوبہ ٹیک سنگھ :نشے کے عادی شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ :نشے کے عادی شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ …ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو نشہ آورمشروب پلا کر اس پر تیزاب پھینک دیا? خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا?ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوہر کے ہاتھوں تیزاب سے جلنے والی رانی بی بی کے مطابق اسکا شوہر اصغر نشے کا عادی ہے اور وہ خود لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے اپنے بچوں کو پیٹ پالتی ہے گزشتہ روز اسکے شوہر نے اس سے نشے کے لیے پیسے مانگے ،نہ دینے پراصغربچوں کے غلے کو توڑ کر اس میں سے پیسے نکال کرلے گیا?رات کو گھر آکر زبردستی کوئی مشروب پلایا جس سے وہ چکرا کر گر پڑی ? رانی بی بی کے مطابق اسکے شوہر اصغر نے اسکے ہاتھ باندھ کر اس پر تیزاب کی بوتل انڈیل دی چیخنے چلانے پر گھر والے آگئے جنہوں نے اسے اسپتال پہنچایا? رانی بی بی کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسکے نشی شوہر گرفتار کرنے کے لیے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.