تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کامونکی:سابق سب انسپکٹر کی بیوہ اور12سالہ ملازم قتل

جنگ نیوز -
کامونکی:سابق سب انسپکٹر کی بیوہ اور12سالہ ملازم قتل

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں سابق سب انسپکٹر کی بیوہ اور بارہ سالہ ملازم کو نامعلوم افرادنے قتل کر دیا ہے?پولیس کے مطابق نامعلوم افرادنے سب انسپکٹرشفقت محموداوٹھی کی بیوہ انیلا اور بارہ سالہ ملازم کوقتل کر کے ان کی لاشیں گاڑی میں ڈال کرگاڑی جی ٹی روڈپرکھڑی کردی، مقتولہ کے جسم اور چہرے پرگولیاں ماری گئی ہیں جبکہ بچے کے جسم پرفائر لگے ہوئے ہیں?پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیا ہے?مقتولہ کاشوہراور بیٹا پانچ سال پہلے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ان کی دوبیٹیاں زندہ ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.