5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سگریٹ نوشی کام میں مدد دیتی ہے، نومنتخب فلپائنی صدر کی انوکھی دلیل
جنگ نیوز -
منیلا…سی ایم ڈی… سگریٹ نوش افراد یو ں تو اپنی اس مضر صحت عادت کے حق میں کئی طرح کی دلیلیں پیش کرتے ہیں تاہم اگر کسی ملک کا صدر یہ کہے کہ سگریٹ نوشی فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی میں اس کی مدد کرتی ہے تو اس سے اس ملک میں بحالی ءِ صحت اور انسداد سگریٹ نوشی کی مہم سوالیہ نشان بن جاتی ہیں? گزشتہ دنوں کچھ ایسا ہی فلپائن میں ہوا جب نو منتخب صدر Benigno Aquino جو سابق صدر مسز کوراکینو(Corazon Aquino) کے بیٹے ہیں،نے یہ دلیل پیش کی کہ وہ سگریٹ نوشی اس لیے ترک نہیں کرسکتے کیونکہ سگریٹ نوشی فرائض کی بہتر سر انجام دہی میں ان کی معاون ہے?50سالہ فلپائنی صدر جنہوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے، کے اس بیان سے ان تمام لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا جو Benigno Aquino سے اس بات کا مطالبہ کررہے تھے کہ نو منتخب صدر کی سگریٹ نوشی کا ترک کیا جانا فلپائنی قوم پر اچھے اثرات مرتب کرے گا?Benigno Aquino کا کہنا ہے کہ سیگریٹ نوشی ترک کرنے سے میرے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوجائے گا جو بحیثیت صدر کے میرے کیے جانے والے فیصلوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے? Benigno Aquino جوآئندہ ماہ کی 30تاریخ کو صدر گلوریا آرویا کی جگہ صدر کا منصب سنبھالیں گے ، کا یہ بیان کسی سربراہ مملکت کی جانب سے سگریٹ نوشی کے حق میں یقینا انوکھا استدلال ہے?