5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جان ابراہم ٹیوٹر سے زیادہ جیم جانے کوترجیح دیتے ہیں
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کے دوسرے اداکارجہاں سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر اپنے ہر اقدام سے اپنے مداحوں سے کو آگاہ کرنے اور دوستوں کے پیغامات پر اپنی رائے قائم کرنے میں مصروف ہیں?وہیں بالی وڈ اداکار جان ابر اہم ان چیزوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے جیم جانے کو ترجیح دیتے ہیں?اپنی جسمانی فٹنس سے بے حد لگاؤ رکھنے والے جان ابراہم دنیا کو اپنے کاموں سے آگا ہ کرنے سے زیا دہ جیم میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں?واضح رہے کہ جان ابراہم کے علاوہ بالی وڈ کے کئی دوسرے اداکار جیسے کہ سیف علی خان،کرینہ کپور ،رنبیرکپور،ودیا بالن اور جان کی بہترین دوست بپاشا باسو بھی ابھی تک کسی سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے رکن نہیں بنے ہیں?