تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

11سالہ بچے نے وائن رونی کے 72گول کا ریکارڈ توڑ دیا

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی شہر لیورپول کے ایک11سالہ بچےGerard Garner نے ایک ہی سیزن کے دوران کیے گئے انگلش فٹ بال اسٹرائیکر Wayne Rooneyکے 72گول کا ریکارڈ توڑ دیاہے ?Gerardاب تک76گول کرچکا ہے جبکہ اس کی ٹیم کے سیزن کے دو میچ ابھی باقی ہیں?Rooneyنے1996-1997کے سیزن دوران لیور پول بوائز ٹیم سے کھیلتے ہوئے گیارہ سال کی عمر میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا ? Gerardکی ٹیم نے اب تک سیزن میں 39میچ کھیلے ہیں اورتمام میچ میں کامیابی حاصل کرکے 9ٹرافیاں اپنے نام کی ہیں? ان تمام میچوں میں9نمبر کی ٹی شرٹ پہنے Gerard کی کارکردگی ناقابلِ حد تک بہترین دکھائی دی جس میں اس کی8 ہیٹ ٹرک،تین بار میچ میں 4 گول اوردو بار5 گول شامل ہیں?واضح رہے کہ گیارہ سالGerardبھی اسی پرائمری اسکولOur Lady and St Swithin's کا طالبعلم ہے جہاںRooneyنے ابتدائی تعلیم حاسل کی تھی جبکہ صرف 6 سال کی عمر سےGerardکا نام Liverpool FC's books میں بھی شامل ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.