5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،متعدد شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…جنگ نیوز… اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے? خیبر ایجنسی میں فورسز نے جھڑپ کے بعد تین شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا?سیکیورٹی فورسز اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں ، اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے کاشہ میں فورسز نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 25شدت پسند مارے گئے، ادھر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں فورسز نے جھڑپ کے بعد تین شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا،کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا?