5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بولیویا میں نمک سے تعمیر کیا گیا منفرد ہوٹل
جنگ نیوز -
لا پاژ…سی ایم ڈی…بولیویا کے Salar de Uyunنامی دنیا کے سب سے بڑے نمک کے صحرا میں نمک کو استعمال میں لاکر ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے?ناپگھلنے کی صلاحیت والا یہ ہوٹل سفید نمکین جھیل سے نمک کی ڈلیوں کو تراش کے تخلیق کیا گیا ہے?مکمل طور پر نمک سے ڈیزائن اور تعمیر کیے گئے اس ہوٹل کی صرف چھت ٹین کی ہے جسے سوکھے بھوسے سے ڈھکا گیا ہے?اس کے علاوہ اس پورے ہوٹل میں صرف لائٹس اور غسل خانے ہی وہ اشیاء ہیں جو نمک سے نہیں تعمیر کی گئی ہیں?اس ہوٹل میں کمروں سے لے کر دیواریں تک اور کرسیاں دروازے بھی نمک کی ڈلیوں کو تراش کر تخلیق کیے گئے ہیں جبکہ سیاحوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے حال ہی میں اس ہوٹل میں ایک نمک کا سوئمنگ پول بھی تیار کیا گیا ہے?