5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
رحمن ملک کی سزامعاف کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظو
جنگ نیوز -
لاہور…جنگ نیوز… لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی سزا معاف کرنے کے صدارتی حکم نامے کے خلاف دائردرخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اس مقدمہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی?عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی معافی کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ?لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے رحمان ملک کی سزا معاف کرنے سے متعلق درخواست کی ابتدائی سماعت کی جس کے بعد انہوں نے اس مقدمہ کے لئے چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف سے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی?لاہور ہائی کورٹ میں صدر زرداری کی جانب سے رحمان ملک کی احتساب عدالتوں سے ملنے والی سزا معاف کرنے کے اقدام کے خلاف عدلیہ بچاو کمیٹی کے جوائنٹ سیکریٹری نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رحمان ملک کو پہلے عدالتی کارروائی مکمل کرلینی چاہیے تھی اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں جانا چاہیے تھا تاہم صدر نے اس سے پہلے ہی سزا معاف کر دی جو خلاف قانون ہے?