5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
صدر اوباما آج دہشتگردی کیخلاف جنگ کی اصطلاح سے جان چھڑائیں گے
جنگ نیوز -
واشنگٹن …صدر اوباما کی امریکا کیلئے نئی قومی سلامتی حکمت عملی کا اعلان آج ہوگا? بش دور کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کی اصطلاح سے جان چھڑائی جائیگی? امریکا اب اکیلے دنیا کے ٹھیکیدار کا کردار ادا نہیں کریگا، اتحادیوں پر بوجھ ڈالے گا? لنکا ڈھانے والے گھر کے بھیدیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جائیگا?امریکی میڈیا کے مطابق دہشتگردی، جوہری ہتھیار کا پھیلاؤ، معاشی عدم استحکام، موسمیاتی تبدیلی اور دنیا بھر جمہوری آزادی کی بگڑتی صورتحال جیسے نئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نیا عالمی آرڈر نیشنل سکیورٹی اسٹرٹیجی کا بنیادی حصہ ہونگے? سابقہ بش انتظامیہ کے دور کی کاؤبوائے پالیسی کو ترک کرکے زیادہ حقیقت پسند حکمت عملی اپنائی جائے گی? امریکی شہریوں کو محفوظ بنانے، دہشت گردی اور دنیا بھر کے مسائل حل کرنے کیلئے تن تنہا میدان میں اترنے کے بجائے اتحادیوں پر انحصار بڑھایا جائے گا? وار آن ٹیرر کی اصطلاح کوبھی ترک کیا جائے گا? گھر میں جنم لینے والی دہشتگردی کے جراثیم کو ختم کرنے کیلئے پہلی بار اسے بیرون ملک دہشت گردوں جتنا بڑا خطرہ قرار دیا جائے گا? صدر اوباما کی نئی قومی سلامتی حکمت عملی کا اعلان وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن واشنگٹن کے بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں کریں گی? قومی سلامتی کے مشیر جنرل ریٹائرڈ جیمز جونز بھی خطاب کریں گے?