تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

میٹھے مشروبات کازائد استعمال بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے ،تحقیق

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…گرمیوں میں اپنی پیا س بجھانے کے لیے زیادہ مشروبات کا استعمال کرنے والوں کے لیے یہ خبر اداسی کا باعث ہوگی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹھے مشروبات کے زائد استعمال سے بلند فشارِ خون میں اضافہ ہوتا?امریکا کی Louisiana Stateیونیورسٹی کے ہیلتھ سائنس سینٹر کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر Liwie Chen نے اپنی تحقیق میں بتایاہے کہ میٹھے مشروبات کے کم استعمال سے جہاں دل کے اچانک دورے سے شرح اموات میں 8فیصد کمی ہوتی ہے وہیں دل کی شریانوں کی تنگی سے ہونے والی اموات میں 5فیصد تک کمی ہوسکتی ہے? ماہرین کی ٹیم نے 25سے 79سال کی عمر کے درمیان افراد پرکیے گئے 18ماہ کی تحقیق کے بعد یہ بات بیان کی کہ دوسرے عوامل کے علاوہ میٹھے مشروبات کا زائد استعمال بھی ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.