تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

1.3ملین ڈالر مالیت کا دنیا کا سب سے مہنگا موبائل فون

جنگ نیوز -
زیورخ…سی ایم ڈی…سوئٹزرلینڈ کی ایک مواصلاتی کمپنی نے خالص سونے سے Le Millionنامی دنیا کا سب سے مہنگا اور قیمتی موبائل فون تیار کیا ہے جس پر ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں ?1.3ملین امریکی ڈالر قیمت کے اس موبائل فون کے ابھی صرف تین سیٹ تیار کیے گئے ہیں اور مزید سیٹ تیار نہ کرنے کی ضمانت دینے پر اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں دنیا کے سب سے امتیازی موبائل فون ہونے کا اعزاز دے دیا گیا ہے? Emmanuel Gueitکے ڈیزائن کردہ اس موبائل فون سیٹ کی تیاری میں18قیراط سفید سونا استعمال کیا گیا ہے جبکہ 20قیراط کے ہیرے بھی جڑے گئے ہیں ?اس موبائل فون میں ایک عام فون کی طرح بلیو ٹوتھ،2GBمیموری،ایف ایم ریڈیو،ڈیجیٹل کیمرہ اورMP3پلےئر بھی موجود ہے?اس موبائل کو صرف خصوصی طور آرڈر دینے پر ہی تیار کیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.