تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پنجاب بینک اسکینڈل:معاملہ9ارب سے زیادہ کا لگتاہے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پنجاب بنک قرض اسکینڈل کیس کی تحقیقات ، ایف آئی اے کے سابق سربراہ طارق کھوسہ کو دینے کی تجویز پر نیب سے جواب طلب کر لیا ? عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ یہ قرض اسکینڈل صرف نو ارب روپے کا نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ کا لگتا ہے ?چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ، چیف جسٹس نے آج سماعت کے آغاز پر کیس سے متعلق میڈیا بیانات دینے پر ہمیش خان کے وکیل محمود شیخ کی سرزنش کردی ، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی نیب ٹیم کا سربراہ سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ کو مقررکیا جاسکتا ہے ، عدالت نے پر چیئرمین نیب سے آج ہی جواب بھی طلب کرلیا، ایک موقع پر چیف جسٹس نے کہا اس قرض اسکینڈل میں وزیرقانون پر بھی الزامات ہیں جبکہ اخبارات میں سیکریٹری خزانہ سلمان صدیق کا نام بھی آیا ہے، معاملہ کو سنجیدہ لینا چاہیئے اور تفتیش اتنی شفاف ہو کہ کسی کو چھوٹی انگلی اٹھانے کا بھی موقع نہ ملے?مقدمہ نے آج اس وقت ایک اور موڑ لیا جب عدالت عظمی میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف دور حکومت کے وزیرمملکت رئیس منیر نے جعلسازی سے پنجاب بنک سے 12 کروڑ روپے کا قرض لیا ، درخواست گزاروں کے مطابق ان کی اراضی کی دستاویز پر جب یہ قرض لیا گیا وہ کم عمر تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.