5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سعودی عرب: ٹریفک حادثہ، دو پاکستانیوں سمیت 22افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
ریاض …سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے قریب السلیل اور الافلاج شاہراہ پر بدھ کو ٹریفک حادثے میں22افرادجاں بحق اور17زخمی ہو گئے? تفصیلات کے مطابق سرکاری بسsabtco آگ لگ جانے والے ٹرالر جس پر لوہے کے گارڈر لدے ہوئے تھے ،ٹکرا گئی،دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی،ذرائع کیمطابق جاں بحق ہونیوالوں میں2پاکستانی اور9ہندستانی بھی شامل ہیں، زخمیوں میں3پاکستانی اور7ہندستانی شامل ہیں? حادثہ اتنا شدید تھا کہ کئی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں بری طرح جل گئیں، اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں اور ٹریفک پولیس کے اہلکار و کارکنان پہنچ گئے جہاں بس کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا?سعودی ہلال احمر کی ٹیموں نے زخمیوں کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدہنگامی طورپر السلیل جنر ل اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو اسپتال کے سردخانے میں محفوظ رکھا گیا ہے?