5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملک کے اکثر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کی لہربرقرار
جنگ نیوز -
کراچی …ملک کے اکثر علاقوں میں شدیدگرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے ، جیکب آباد میں درجہ حرارت43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں خصوصاًاسلام آباد،بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ24گھنٹوں میں شام میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ جائیگا?آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد میں43، سبی میں40، بہاولنگر، بہالپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ35، روالپنڈی لاہور38، لاڑکانہ37، ملتان36، کراچی30، موہنجو داڑو36، اسلام آباد33،میانوالی، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد اور جہلم34، سکھر33، بدین33 رحیم یارخان ، ڈی آئی خان ارو ڈی جی خان32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا?