تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سلمان خان نے ”دس کا دم“شو کو مشکلات سے دوچار کردیا

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈاداکار سلمان خا ن کے موسم کی طرح بدلتے ہوئے مزاج کی جہا ں پیش گوئی کرنا مشکل وہیں سلمان کے اس رویے سے فلم پروڈیوسرز کو بھی پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے?اس دفعہ سلمان خان نے اپنے شو”دس کا دم “ کے تیسرے ورژن میں کام کرنے کے لیے اس شو کے پروڈیوسر سے زیادہ معاوضے کامطالبہ کرکے انہیں پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ?ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ”10کا دم “ کے دوسرے سیزن میں بہترین TRPsکی وجہ سے سلمان کے مقبولیت میں اضافہ ہواتھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان خان نے ”دس کا دم “کے تیسرے ورژن میں کام کرنے کے لیے زیادہ معاوضے کی شرط عائد کردی ہے لیکن چینل انتظامیہ اس مطالبے پر رضامند نہیں?اگر چینل انتظامیہ سلمان خان کوموجودہ معاوضہ پر کام کرنے پر آمادہ نہ کراسکے تو شائقین ”10کادم“کے تیسرے سیزن کو دیکھنے سے محروم ہوجائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.