5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کالعدم تحریک طالبان سوات کا لیڈر فضل اللہ ماراگیا، افغان پولیس کا دعوی?
جنگ نیوز -
کابل …افغان پولیس نے دعوی? کیا ہے کہ تحریک طالبان سوات کا رہنما فضل اللہ کئی ساتھیوں سمیت افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا?افغانستان کے شہر اسد آباد میں افغان باڈر فورس کے افسر محمد زمان ماموزئی نے بتایا کہ گزشتہ رات پاکستانی سرحد کے قریب صوبہ نورستان کے ضلع بارگ متل میں افغان فورسز کے ساتھ ایک شدید جھڑپ میں پاکستان کی وادی سوات میں طالبان کا سربراہ فضل اللہ اور اس کے چھ ساتھی مارے گئے?واضح رہے کہ اس علاقے میں کئی دن سے افغان فورسز اور جنگجوؤں میں لڑائی جاری تھی?باجوڑ میں طالبان کے رہنما فقیر محمد نے فضل اللہ کی ہلاکت کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ نورستان میں موجود ہوسکتے ہیں تاہم افغان فورسز کے ساتھ لڑائی میں شریک نہیں ?