5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ جاری
جنگ نیوز -
کراچی …ملکی زرمبادلہ ذخائر16 ارب ڈالر تک پہنچنے کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ جاری ہے آج ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کو 85 روپے34 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا?گذشتہ روز امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف کیے جانیوالے اخراجات کی مد میں28 کروڑ86 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ جاری ہے?فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آج بھی روپے کی قدر میں دباؤ جاری ہے جس کی وجہ درآمد کنندگان کی جانب سے ادائیگی کے لیے ڈالر کی خریداری ہے? انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر85 روپے20 پیسے پر فروخت ہوتے دیکھا گیا اور ڈیلرز کے مطابق بینکوں کی جانب سے دیڑھ کروڑ ڈالر کی فروخت کے بعد ڈالر کی قدر میں کچھ کمی واقع ہوئی ?