5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور:سیشن کورٹ واقعے کی سماعت3جون تک ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سیشن کورٹ واقعہ کے خلاف ازخود نوٹس کیس پر کاروائی3 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشننز کو آئندہ سماعت پر رپوٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی?قائم مقام سی سی پی او لاہور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے عدالتوں مکمل حفاظتی انتظامات کررکھے ہیں لیکن وکلا تلاشی نہیں دیتے اسی لیے اسلحہ عدالتی حدود میں چلاگیا ? چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پولیس نااہلی چھپانے کیلئے ایسی باتیں کرتی ہے ، وکلا سکیورٹی کیلئے مکمل تعاون کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ? قائم مقام سی سی پی او نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈاکٹر ایک وکیل کے ساتھ عدالتی حدود میں داخل ہوا اور وکیل نے اسکی تلاشی نہیں ہونے دی? اس پر عدالت نے کہا کہ ملزم وکیل کے ساتھ داخل ہوا یا نہیں یہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے واقعات روکیں?