تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ویلیوایڈڈٹیکس کے نفاذ سے مرغی کی قیمت25 فیصد اضافے کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی …ویلیوایڈڈٹیکس کے نفاذ سے مرغیوں کی غذاکی لاگت میں پانچ ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوجائے گا جس سے مرغی کی قیمت25 فی صد تک بڑھنے کا امکان ہے?جیونیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی ٹیرف اینڈ ٹیکسیشن پالیسی کے چیئرمین خلیل ستارنے بتایا کہ مرغیوں کی غذا کی لاگت میں اضافہ اس کی قیمت میں لگایا جائے گا جس سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوگا?انھوں نے کہا کہ مرغی کی قیمت میں اضافے سے اس کے استعمال میں تقریباً40 فیصد کمی آجائیگی جس کے باعث اس کی پیداوار میں بھی کمی آئیگی?انھوں نے کہا کہ زراعت پرٹیکس لگایا جائے اور جب تک ہرسطح پر ٹیکس نہ لیا جائے ویلیوایڈڈٹیکس نافذ نہیں کیاجانا چاہیے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.