تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سونے کی قوت خریدگرنے لگی

جنگ نیوز -
کراچی …آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے صدرہارون رشید چاند کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سونے کی قوت خریدگرتی جارہی ہے لیکن مقامی مارکیٹ میں سونااب بھی عالمی منڈی سے800 روپے فی تولہ سستا ہے?آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر ہارون رشیدچاند نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملکی سونا عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں اب بھی سستا ہونے کے باعث برآمدات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، تاہم اس کے برعکس سونے کی درآمد پر عائد ٹیکس کے باعث غیرقانونی طریقے سے اس کی آمد جاری ہے? ہارون رشید چاند نے مزید بتایا کہ حکومت فائن جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرے جس سے برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوسکے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.