تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

صدر زرداری اور نوازشریف نورا کشتی میں مصروف ہیں، عمران خان

جنگ نیوز -
سیالکوٹ …پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے صدر آصف زرداری اور نوازشریف نورا کشتی میں مصروف ہیں لیکن اب عوام انکے دھوکے میں نہیں آئیں گے? سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خاں نے کہا کہ تیسری بار وزیراعظم بننے کیلئے نوازشریف نے18 ویں ترمیم کی حمایت کی ہے? اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو جعلی ڈگری ہولڈرز کے ماتحت کرنے کی سازش کی گئی ہے? عمران خان کا کہنا تھا کہ وزرا کی پوری فوج نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر صدر زرداری کا دفاع کرنے کی کوشش کی ? انہوں نے کہا کہ حکمران دوسروں کو دولت واپس لانے کاکہتے ہیں لیکن اپنی دولت بیرونی بینکوں میں رکھتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.