تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایشیائی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی

جنگ نیوز -
سنگاپور…بین الاقوامی مارکیٹس میں ایک بار پھر یوروزون کے مالیاتی بحران پر خدشات ظاہر ہونے کے باعث آج ایشیائی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے?ٹریڈنگ کے دوران نیو یارک خام تیل جولائی کے سودے15 سینٹس کمی کے بعد71 ڈالر36 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ جولائی کے سودے9سینٹس کمی کے بعد71 ڈالر65 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے?تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی بہتری دیکھی جارہی تھی مگر ایک بارپھر یوروزون کے قرض بحران پر خدشات میں اضافہ نے سرمایہ کاروں کو محتاط کردیاہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.