5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شدید گرمی جاری، لوڈشیڈنگ کا عذاب طاری، دوافراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی …ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کیلئے حکومت کے تمام تر اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بازار میں برف بھی بآسانی دستیاب نہیں اور قیمتیں بھی بڑھ گئیں?جیکب آباد اور گردونواح میں آج صبح ہی سے موسم شدید گرم ہے?اس دوران گرد آلود ہو ائیں چل رہی ہیں ،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹھل اورگوٹھ احمد میاں سومرو میں لو لگنے سے دوافراد جاں بحق ہوگئے?گرمی میں اضافے کے ساتھ بجلی نہ ہونے سے برف بھی ناپید ہو گئی اور دستیاب برف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں?مجموعی طور پر 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے?نواب شاہ اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 50 سے تجاوز کر جاتا ہے جس میں 14 سے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہیں?گھوٹکی میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے برف کا بحران پیدا ہو گیا ہے?سندھ کے دیگر شہربھی سخت گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں ?پنجاب کے شہرمنڈی بہا ؤالدین میں امتحانی پرچہ دینے کے دوران شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طالب علم بے ہوش ہوگیا? فیصل آباد،جھنگ ،گجرانوالہ ،سرگودھا،ڈیرہ غازی خان ،مظفر گڑھ ،راجن پور، بہاولپور ، بہاول نگراور رحیم یار خان سمیت مختلف شہری و دیہی علاقے بھی شدیدگرمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں?بلوچستان کے علاقوں نصیر آباد ،جعفر آباداور سبی میں درجہ حرارت50سے تجاوز کر جاتا ہے?دن بھر لو چلنے کے باعث بازاروں میں سناٹا رہتا ہے? طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو شدید ذہنی عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے?خیبرپختونخوامیں بھی گرمی کی لہر جاری ہے دن بھر لو چل رہی ہوتی ہے جبکہ برف اور ٹھنڈے مشروبات کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے? شہری علاقوں میں 10 سے 12 اور دیہی علاقوں میں12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے?