5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارتی فوجی ٹریبونل کا کارگل جنگ کی تاریخ دوبارہ لکھنے کا حکم
جنگ نیوز -
نئی دہلی …بھارت میں ایک فوجی ٹریبونل نے حکم دیا ہے کہ گیارہ سال پہلے ہونے والی کارگل جنگ کی تاریخ دوبارہ لکھی جائے?فوجی ٹریبونل نے یہ حکم اس انکشاف کے بعد دیا کہ کارگل جنگ میں باٹالیک سیکٹرمیں تعینات بریگیڈیر دیوندر سنگھ کی جنگ کی رپورٹس کو لیفٹیننٹ جنرل کشن پال نے تبدیل کردیا تھا جس کے یہ رپورٹ فوجی تاریخ کا حصہ بن گئی?بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیر دیوندر سنگھ نے کہا کہ کارگل پر ان کی رپورٹ کو ان کے سینئر افسران نے غیر حقیقی قرار دے کر اس میں تبدیلیاں کی تھیں?تاہم گیارہ سال بعد فوجی ٹریبونل نے ان کی اصل رپورٹ کی حمایت کی?