تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دفاعی ضروریات میں درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کو تیار ہیں، صدرزرداری

جنگ نیوز -
رسالپور…پاکستان ایئرفورس کی رسال پور اکیڈمی میں جی ڈی پائلٹس اور انجینئرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی ہے صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت دفاعی ضروریات میں درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کو تیار ہے?پی اے ایف اکیڈمی میں جی ڈی پائلٹس کی124ویں، انجینئرنگ کی68ویں، ایئر ڈیفنس کی82ویں پاسنگ آؤٹ پریڈہوئی? تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر تھے?انہوں نے تقریب کے آغاز پرایئرچیف مارشل راؤ قمر سلیمان کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا ?صدر آصف زرداری نے پیغام میں کہا کہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز اور دفاعی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے?انہوں نے کہاکہ فضائیہ کو جے ایف 17تھنڈر، اواکس طیارے اوردوران پرواز طیاروں کی ری فیولنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں?نیول چیف نعمان بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ کو بحریہ اور بری فوج سے حاصل تعاون ملکی دفاع میں بہت اہم ہے? انہوں نے کہا کہ صرف جدید ہتھیار ہی کامیابی کی ضمانت نہیں بلکہ اس کیلئے زبردست تربیت اور جذبے کی بھی ضرورت ہوتی ہے?بعدمیں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کیڈیٹس کو اعزازت دیئے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.