5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کے ایس ای:ہفتہ وار بنیاد پرفیوچر ٹریڈنگ کا آغاز31 مئی سے ہو گا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتہ وار بنیاد پر مستقبل کے سودوں کا آغاز31 مئی سے ہوجائے گا ?کراچی اسٹاک ایکس چینج کے نوٹس کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مستقبل کے سودوں کا آغاز31 مئی سے ہوگا جبکہ اس کی پہلی سٹیلمنٹ چار جون کو ہوگی? ہفتہ وار مستقبل کے سودوں میں ابتدائی طور پر 25 کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے? ایک ہفتے کی بنیاد پر شروع ہونیوالے مستقبل کے سودوں پرکم سے کم مارجن کی شرح10 فیصد ہوگی جبکہ زیادہ سے زیادہ شرح ایک ، دو اور تین ماہ کے نقد سٹیلمنٹ مستقبل کے سودوں کے مطابق ہوگی ?