5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
موسم کی خرابی:ہنزہ متاثرین کیلئے ہیلی کاپٹر سروس پھر معطل
جنگ نیوز -
ہنزہ …عطاآباد جھیل کی سطح اور اسپل وے کے درمیان تقریباً چار فٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے?پانی کے ممکنہ اخراج کو مد نظر رکھتے ہوئے آج شام چھ بجے سے شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا?ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ظفر وقار تاج کے مطابق جھیل اور اسپل وے کے درمیان چار فٹ پانچ انچ کا فاصلہ رہ گیا ہے? انھوں نے بتایا کہ لوگوں کو دریا سے دور اونچے مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے?جبکہ امدادی کارروائیوں کیلئے پہلے ہی ہیلی کاپٹر استعمال کئے جارہے ہیں تاہم عطاآباد جھیل سے پانی کے اخراج کو دیکھتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے مزید ہیلی کاپٹر استعمال کئے جائیں گے?ادھر ہنزہ میں متاثرین کے لئے شروع کی جانے والی ہیلی سروس موسم کی خرابی کے باعث معطل ہے?گلگت اور ہنزہ میں ایمرجنسی کی صورتحال نافذ ہے? این ڈی ایم اے سے متعلقہ تمام اداروں کی چھٹی بھی منسوخ کردی گئی ہے?