5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان سمیت15 ممالک کو قدرتی آفات سے شدیدخطرات لاحق
جنگ نیوز -
واشنگٹن …بنگلہ دیش، ایران ، پاکستان اور انڈونیشیا سمیت15 ممالک کو قدرتی آفات سے شدیدخطرات لاحق ہیں?انشورنس اور کاروبار سے منسلک کمپنیوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے والی کمپنی میپل کرافٹ کے مطابق229 ممالک کی فہرست میں بھارت اور چین بالترتیب11ویں اور12ویں نمبر پر قدرتی آفات کے لحاظ سے سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں? رپورٹ کے مطابق غربت کے باعث ان ممالک میں قدرتی آفات سے بہت سے نقصانات کا خدشہ ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے سطحی اور آبی تبدیلیوں کے باعث بھی قدرتی آفات میں اضافہ متوقع ہے?ماہرین کے مطابق اس کی ایک مثال پاکستان کے علاقے ہنزہ میں4 جنوری کو برف باری کے باعث ہونیوالی لینڈ سلائڈنگ ہے?