5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کینیڈین حکومت نے ریٹائرڈبھارتی جنرل کو ویزہ دینے سے انکارکر دیا
جنگ نیوز -
اوٹاوا…مقبوضہ کشمیر میں حقوقِ انسانی کی پامالیوں کی وجہ سے کینیڈا کی حکومت نے بھارتی فوج کے جنرل کو ویزہ دینے سے انکارکر دیا?کینیڈا کی حکومت نے بھارت کے ایک ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اے ایس باہیہ کو اس وجہ سے ویزہ دینے سے انکار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات رہے ہیں جہاں بھارتی فوجیوں نے حقوقِ انسانی کی بدترین پامالیاں کی ہیں? کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی جنرل کو یہ بات اس خط میں کہی گئی ہے جو ان کے ویزہ کی درخواست کے جواب میں انھیں نئی دہلی میں کینیڈا کے سفارتخانے کی طرف سے ملا ہے? واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتہ ایک بھارتی فوجی فتح سنگھ پانڈھر کو انہی بنیادوں پر کینیڈا کی حکومت نے ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا?