5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی پورٹ پر آنیوالے مالٹاکے جہاز کے دو لنگڑ ٹوٹ گئے
جنگ نیوز -
کراچی …مصر سے کراچی پورٹ پر آنے والے مالٹا جہاز کے دو لنگڑ ٹوٹ گئے جہاز پر10 ہزار ٹن خام فاسفیٹ موجود ہے?کراچی پورٹ ٹرسٹ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مصر سے آنے والا مالٹا کا جہاز اس وقت کراچی پورٹ سے8 ناٹیکل مائل دور ہے جبکہ کراچی پورٹ سے12 ناٹیکل دورسعودی ٹگ سے نکالنے کی کوشش میں دوسرا لنگر بھی ڈوٹ گیا?کے پی ٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جہازکے انجن نے کام کرنا بند کردیا ہے جس کی وجہ سے اسے لانے میں دشواری ہورہی ہے? حکام نے مزید کہا کہ اس جہاز کو کے پی ٹی کے آمد والے حصے کے بجائے کو آؤٹر اینکریج پر لایاجائے گا?