5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
راولپنڈی:لوڈشیڈنگ اور ویٹ کیخلاف تاجر سراپا احتجاج
جنگ نیوز -
راول پنڈی…راول پنڈی میں تاجروں اور عوام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ویلیوایڈڈٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کچھ دیر کیلئے مری روڈ پر ٹریفک بلاک کردی? چاندنی چوک کے قریب تاجروں اور عوام نے اکھٹے ہوکر بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ویلیوایڈڈٹیکس کے خلاف نعرے بازی کی ، بعد میں مظاہرین چاندنی چوک پر اکھٹے ہوگئے اور ٹائر جلاکر مری روڈ پر ٹریفک بلاک کردی، مظاہرے کی وجہ سے علاقہ کی دکانیں بند کردی گئیں ? مظاہرے کے شرکا نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے قائدین کیخلاف بھی نعرے بازی، قریبی علاقوں سے احتجاجی افراد ٹولیوں کی شکل میں آکر اس مظاہرے میں شامل ہوتے رہے ، بعد میں تقریبا ًایک گھنٹہ احتجاج کے بعد مری روڈ کو ٹریفک کیلئے کھولتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا عمل جاری رکھا جائے گا?