5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جنوبی کوریاکی ایک روزہ بحری مشقیں
جنگ نیوز -
سیول …شمالی کوریاکے ساتھ شدید کشیدگی کے باوجود جنوبی کوریانے بحری فوج کی مشقوں کا انعقاد کیا ?جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کے مطابق ایک روزہ فوجی مشقیں سمندر کے اس حصہ میں منعقد کی گئیں ،جہاں مارچ میں جنوبی کوریا کا بحری جہاز ڈوبا تھا? بین الاقوامی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ جہاز شمالی کوریا کی آب دوز کے میزائل سے ڈوبا تھا?اس حادثے میں46 جنوبی کوریا کے فوجی ہلاک ہوئے تھے?بحری جہاز کے ڈوبنے کے بعد جنوبی کوریا کی فوج سمیت خطے میں28 ہزار پانچ سو سے زائد امریکی فوجیوں کو ہائی الرٹ پر کردیا گیا?دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنے حالیہ دورے پر جنوبی کوریا کو امریکی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے? انہوں نے شمالی کوریا کو دھمکی دی کے وہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائے جس سے اس کے ہمسائے ممالک کو خطرہ درپیش ہو? تاہم شمالی کوریا نے کہا کہ اگر اس کے خلاف کوئی اقدامات اٹھائے گے تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے?