تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور:میاں، بیوی اور دو بچوں کا قاتل پکڑا گیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے بھاٹی میں میاں بیوی سمیت ان کے دو کم سن بچوں کو قتل کرنے و الے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے?جو مقتولین کا حقیقی رشتہ دار ہے?بھاٹی کے علاقے حکیماں والا بازار میں بدھ کی رات نوجوان عثمان عرف ہیرو اسکی بیوی روحی بچوں6ماہ کے حارث اور3 سالہ بچی مناہل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھااور قتل کی یہ واردات دیرینہ رنجش بتائی گئی لیکن رات گئے پولیس نے مقتول عثمان کے اہل خانہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو عثمان کے بھائی صدیق نے واردات کا اعتراف کر لیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد کر لیا اور اب اسے باقاعدہ4 افراد کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم قرار دے کر تفتیش کی جا رہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.