5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شیرل کول نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی ماڈل ،گلوکارہ واداکارہ27سالہ شیرل کول نے اپنے شوہر ایشلے کول سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے?اس درخواست کے تحت شیرل کول اپنی طلاق کی مد میں اپنے شوہر سے کسی قسم کا ہرجانہ وصول نہیں کریں گے لہ?ذاان کی6ملین پاؤنڈ کے قیمتی گھر کے ایشلے بلا شرکتِ غیرے مالک ہوں گے?اپنے شوہر کی بیوفائی سے دلبرداشتہ شیرل ایک نئی زندگی کے آغازکی خواہشمند ہیں اسی لیے وہ اس فیصلے کو مفاہمت کے ساتھ طے کرناچاہتی ہیں?چیلسی کے نامور فٹ بال کھلاڑی اور انگلینڈ ٹیم کے اہم رکن ایشلے کو ورلڈ کپ فٹ بال پر پوری توجہ مرکوز کیے رکھنے کے باعث طلاق کی تمام کاروائی انگلینڈکے12جون کو پہلے میچ سے قبل مکمل کرلی جائے گی?ورلڈ کپ فٹ بال میں انگلینڈ کی کارکردگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اور اس میں کھلاڑیوں کی یکسوئی کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے شیرل نے بھی ایشلے کے ساتھ تمام معاملات ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل طے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے?