5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی مبینہ تشدد کیس نمٹادیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس، خواجہ محمد شریف نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اورانکے ساتھیوں کے ڈاکٹروں اورطبی عملے پر مبینہ تشدد ازخود نمٹادیااور تمام ملزمان کو گرفتارکرکے14روزمیں چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ پی ایم اے پنجاب نے ہائی کورٹ کی ہدایت پرکل سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا?ڈی پی او مظفرگڑھ نے عدالت کو بتایا کہ اس واقعے میں ملوث20 افراد کیخلاف درج کرلیا گیاہے جن میں7 گرفتار ہیں?عدالت نے ہدایت کی کہ جن ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری نہیں ہوئی انہیں گرفتارکیا جائے? عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس واقعہ کے باعث ڈاکٹر ہڑتال پر اورمریض پریشان ہیں ،قانون کی پاسداری سب کا فرض ہے ،خواہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوقانون سے بالا نہیں?ڈاکٹر بھی اپنی ہڑتالیں ختم کریں تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے?جس پی ایم اے پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اختررشید نے کل سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا اور مطالبہ کیاکہ جمشید دستی کو گرفتاراورمظفرگڑھ کے ڈاکٹرغوری کے خلاف درج قتل کا مقدمہ واپس لیا جائے?