تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور: عدالت میں فائرنگ، چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں سیشن کورٹ میں فائرنگ کر کے ایک وکیل کو ہلاک کرنے والے حملہ آورڈاکٹر حنیف کامران کی اہلیہ سمیت6 افراد کیخلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات سمیت مقدمہ درج کر لیا ہے?یہ مقدمہ مقتول ایڈووکیٹ چوہدری محبوب کے والد چوہدری مقصود کی درخواست پر حملہ آور حنیف کی بیوی ڈاکٹر شازیہ حنیف،ملک اعظم ،ملک عابد اور3 نا معلوم افراد کیخلاف سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،لیکن ان تمام ملزمان میں سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہو سکااور پولیس انکے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے?پولیس نے ہلاک ہونیو الے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ حملہ آور ڈاکٹر حنیف کی لاش کو مردہ خانے سے کوئی نہیں لینے آیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.