5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب بینک اسکینڈل :سابق ڈی جی FIA طارق کھوسہ تحقیقات کرینگے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پنجاب بینک قرض اسکینڈل کیس کی تحقیقات ، ایف آئی اے کے سابق سربراہ طارق کھوسہ کے حوالے کردی ہیں?چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہاہے کہ اس اسکینڈل میں وزیرقانون پر بھی الزامات ہیں جبکہ سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق کا نام بھی اسکینڈل میں آیاہے? چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ، ایک موقع پر چیف جسٹس نے کہا معاملہ صرف نو ارب روپے کا نہیں لگتا بلکہ اس سے بھی زیادہ مالیت کا ہے،اسے سنجیدہ لینا چاہئے اور تفتیش اتنی شفاف ہو کہ کسی کو چھوٹی انگلی اٹھانے کا بھی موقع نہ ملے?مقدمہ نے اس وقت ایک اور موڑ لیاجب ایک درخواست دائر کی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف دور حکومت کے وزیرمملکت رئیس منیر نے درخواست گزاروں کے نام اراضی پر جعل سازی سے پنجاب بینک سے12کروڑ روپے کا قرض لیا?عدالت کی طلبی پر طارق کھوسہ اور چیئرمین نیب نویداحسن پیش ہوئے? طارق کھوسہ نے پنجاب بنک اسکینڈل میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی پر رضامندی ظاہر کی تو سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو اس کی سمری تیارکرکے اسے آج ہی پیش کرنے کا حکم دیا?