5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز غیر معمولی تاخیر کا شکار،مسافر پریشان
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پروازPk-364 کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر سے ایئرپورٹ پر سیکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا?ائرپورٹ ذرائع کے مطابق پی کے364 کو بدھ کی رات نو بجے کراچی سے اسلام آبادکیلئے روانہ ہونا تھا لیکن تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو لاؤنچ میں ہی بٹھائے رکھا گیا جس پر اسلام آباد جانے والے مسافروں نے احتجاج کیا? جبکہ اس احتجاج میں اسی پرواز سے سفر کرنے والے سابق وفاقی وزیر قانون خالد رانجھا بھی شامل ہو گئے? جیو نیوز سے فون پر گفتگو میں خالد رانجھا کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیڑھ گھنٹے سے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے اور احتجاج پر پولیس کو بلوا لیا گیا ہے? انہوں نے کہا کہ مسافروں کو پرواز کی روانگی کے متعلق درست معلومات فراہم نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا? تاہم مسافروں کے مسلسل احتجاج پر دو گھنٹے تاخیر سے رات گیارہ بجے جہاز اسلام آباد روانہ ہوگیا?