5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ٹیم میں سیاست کرنیوالے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شاہد آفریدی
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں سیاست برداشت نہیں کی جائیگی، ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنیوالے کو ٹیم سے باہر کردیا جائیگا? جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ محمد یوسف کو زبردستی گراونڈ میں نہیں لاسکتے، تاہم ٹیم کو ان کی ضرورت ہے? انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سیاست ہوگی نہ ڈریسنگ روم کاماحول خراب کرنے والا ٹیم میں رہے گا?ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیم کومحمدیوسف کی ضرورت ہے،تاہم وہ محمدیوسف کوزبردستی گراؤنڈمیں نہیں لاسکتے ?یونس خان کے حوالے سے کپتان دورہ انگلینڈ میں یونس خان کی موجودگی مفیدہوسکتی ہے?سابق کرکٹرز کی جانب سے اپنے اوپر ہونیوالی تنقید کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرزاچھے ہیں،بہترہوگاباتیں بھی اچھی کریں اور تنقید کے بجائے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں?