تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور: جمشید دستی کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

جنگ نیوز -
لاہور…مظفر گڑھ میں ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کے خلاف لاہور میں ڈاکٹروں نے آج بھی ہڑتال کی آوٹ ڈوربند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا?سرکاری اسپتالوں میں آؤٹ ڈور اور آپریشن تھیڑز آج بھی بند رہے ?ہڑتال کے باعث دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مریض ڈاکٹروں کا انتظار کرتے رہے، ہڑتال کے باعث پنجاب بھر میں سیکڑوں آپریشن ملتوی کردیئے گئے? پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں کل سے ہڑتال نہیں ہوگی ،تاہم جب تک ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار نہیں کیا جاتا وہ احتجاج جاری رکھیں گے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.