تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی: اساتذہ کی ریلی پر پولیس کی چڑھائی، پہلی بار واٹر گن کا استعمال

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ اسمبلی میں وزیر تعلیم کے بیان اورملک کے دیگر صوبوں کے اساتذہ کے مساوی الاؤنسز کیلئے سندھ کی اساتذہ تنظیموں نے کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی ،اساتذہ کے گورنر ہاؤس جانے پرپولیس نے ان پرلاتوں گھونسوں کی بارش کے ساتھ شیلنگ کی اورپہلی بار واٹر کینن کا استعمال بھی کیا?اساتذہ نے وزیر تعلیم سندھ کے بیان پررد عمل کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا?مظاہرین کا کہنا تھا اساتذہ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھا رہے ہیں? انہوں نے کہا کہ سندھ کے اساتذہ کی تنخواہیں اور ٹیچنگ الاؤنس دیگر صوبوں کے اساتذہ کے برابر ہونے چاہئیں?مظاہرین نے کہا کہ سندھ کے اساتذہ کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے? احتجاجی مظاہرے کے شرکا پریس کلب سے ریلی کی صورت میں گورنر ہاؤس جانے لگے تو پولیس نے متعدداساتذہ کو گرفتارکیا،مظاہرین کو روکنے شیلنگ اورلاٹھی چارج کیااورواٹر کینن مشین سے پریشر سے پانی بھی پھینکا گیا?اساتذہ پر تشدد اور انکی گرفتاریوں کیخلاف اساتذہ تنظیموں نے کراچی پریس کلب کے باہردوبارہ احتجاج کیا جبکہ آل پاکستان لیکچرار اینڈ پروفیسرزایسوسی ایشن نے کل ملک بھرکے کالجز میں یوم سیاہ منائے جانے کا اعلان کیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.