5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بیرسٹرسلطان کا آزادکشمیرمیں مڈٹرم انتخابات کامطالبہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپلزمسلم لیگ کے سربراہ بیرسٹرسلطان نے آزادکشمیرمیں مڈ ٹرم انتخابات کامطالبہ کردیاہے?اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس میں ان کاکہناتھاکہ آزادکشمیرمیں دوسالوں میں تین وزرائے اعظم تبدیل کئے گئے، اس سے پہلے کہ چوتھے کوبھی تبدیل کیاجائے، شفاف انتخابات کرائے جائیں? بیرسٹر سلطان نے کہاکہ یورپی ممالک مسئلہ کشمیرحل کراسکتے ہیں?