5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کمانڈرفضل اللہ آپریشن راہ راست کے بعد سے غائب تھا
جنگ نیوز -
سوات …تحریک طالبان سوات کا امیر کمانڈرفضل اللہ آپریشن راہ راست شروع ہونے کے بعد سے غائب تھا?کمانڈر فضل اللہ38سال قبل سوات کے علاقے کوزہ بانڈئی میں پیدا ہوا?باپ پیشے کے اعتبار سے زمیندار تھا ?فضل اللہ نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی جس کے بعد اس نے تحریک نفاذشریعت محمدی کے امیر کے ساتھ وابستگی اختیار کرلی?تحریک نفاذ شریعت محمدی کے ترجمان امیر عزت کے مطابق امیر تحریک مولانا صوفی محمدکی بیٹی سے اس کی شادی لو میرج تھی ? فضل اللہ کا تعلق جیش محمد سے بھی رہااور القاعدہ نیٹ ورک اور افغان طالبان سے بھی مراسم تھے ?2004 میں کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی میں مدارس کے نام پر چند ہ اکٹھا کرناشروع کیااور پھر ایف ایم چینل پر نشریات کاآغازکیا ?اس کے ساتھ ہی طالبان سرگرمیاں تیز کردیں اورسوات میں حکومتی رٹ کو نقصان پہنچاناشروع کردیا ?اس دوران کئی معصوم جانیں گئیں ،درجنوں اسکول تباہ ہوئے اور لاکھوں افراد کو سوات چھوڑنا پڑا ?سکیورٹی فورسزنے آپریشن راہ راست شروع کیاتو جولائی2009 کے بعد وہ افغانستان چلاگیا?جہاں صوبہ نورستان میں تین سو پاکستان طالبان اس کی قیادت میں رہے? افغان فورسز کے مطابق گذشتہ رات ایک جھڑپ میں وہ اپنے چھ ساتھیوں سمیت ماراگیا?