تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ: 7 اپریل2007 سے اب تک الاٹ کی گئی اراضی کا ریکارڈطلب

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے بورڈ آف ریونیو کو حکم دیا ہے کہ صوبے میں 7 اپریل2007 سے اب تک الاٹ کی گئی زمینوں کا ریکارڈ دو ہفتے کے اندر اندر عدالت میں پیش کیا جائے?ایڈوکیٹ جنرل ایمپلائیز سوسائٹی کی آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دو رکنی بینچ نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کو زمینوں کی الاٹمنٹ کے وقت شفافیت اور لینڈ گرانٹ پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے? درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعلی? سندھ ارباب رحیم کے17نومبر2007کے حکم کی تعمیل میں انھیں75ایکڑ زمین99سالہ لیز پر ہاکس بے کے علاقے میں الاٹ کی گئی، جس کی مارکیٹ ویلیو60لاکھ روپے فی ایکڑمقرر کی گئی، جبکہ ڈی ایچ اے کووہی زمین نوے ہزار روپے فی ایکڑکے حساب سے فراہم کی جاتی ہے?عدالت حکومت کو اس قیمت پر نظر ثانی کا حکم دے،جس پرعدالت نے بورڈ آف ریونیو کو حکم دیا کہ صوبے میں 7اپریل 2007سے اب تک الاٹ کی گئی زمینوں کا ریکارڈ دو ہفتے کے اندر اندر عدالت میں پیش کیا جائے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.