5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سپریم کورٹ میں سوئس مقدمات زیر سماعت نہیں، بابر اعوان
جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں سوئس مقدمات زیر سماعت نہیں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے الزامات کی سیاست کو دفن کرتے ہوئے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے?ڈاکٹر بابر اعوان سیشن کورٹ لاہور میں ہلاک ہو نے والے وکیل محبوب ال?ہی چوہدری کی تغریت اورفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے? رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ الزام تراشی سے آئین یا سیاست کی خدمت نہیں ہو سکتی ? نون لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھاکہ آئینی اور سیاسی معاملات پر ہرپارٹی کا اپنا نکتہ نظر ہے تاہم پیپلزپارٹی برداشت کا مظاہرہ کر رہی ہے?