تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاء آباد جھیل کا پانی آج رات اسپل وے تک پہنچ سکتا ہے، این ڈی ایم اے

جنگ نیوز -
ہنزہ …عطاآباد جھیل کی سطح اور اسپل وے کے درمیان چار فٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے?پانی کے ممکنہ اخراج کے پیش ِ نظر شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاجبکہ فیض آباد میں400خیموں پر مشتمل آئی ڈی پیز کیمپ کو خطرناک قرار دے کر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس منتقل کردیا گیا ?ہنزہ نگر کے ڈپٹی کمشنر ظفر وقار تاج کے مطابق لوگوں کو دریا سے دور اونچے مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے?امدادی کارروائیوں کیلئے پہلے ہی ہیلی کاپٹر استعمال کئے جارہے ہیں ?تاہم عطاآباد جھیل سے پانی کے اخراج کے پیش ِنظر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے مزید ہیلی کاپٹر استعمال کئے جائیں گے? ڈی سی ہنزہ ظفر وقار تاج کا کہنا ہے کہ آئندہ چھتیس گھنٹے اہم ہیں ? امید ہے کہ گذشتہ چار ماہ کے دوران کئے جانیوالے اقدامات کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوگا ? ڈی سی ہنزہ کے مطابق جھیل میں پانی کی سطح360 فٹ ہے جس میں ہر گھنٹے پر ایک انچ کا اضافہ ہورہا ہے ? اسپل وے اور پانی کی سطح کے درمیان فاصلہ تین فٹ نوانچ رہ گیا ہے ? انہوں نے بتایا کہ شاہراہ قراقرم کا گلگت ہنزہ سیکشن بند کردیا گیا ہے ? اب تک666 خاندانوں کے6125 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے جاچکے ہیں ? ہنگامی صورتحال میں31 جولائی تک خوراک کا ذخیرہ ہے اور اس وقت راشن ، دواؤں اور شیلٹرز کی ضرورت ہے ? ہنزہ اور نگر میں پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ بھی کیا گیا ہے ?اس کے ساتھ گلگت بلتستان حکومت نے پی او ایل ڈیلرز کو اسٹاک رکھنے کیلئے دس لاکھ روپے کی سبسڈی کی پیش کش بھی کی ہے ?ہنزہ میں ہیلی کاپٹر سروس موسم کی خرابی کے سبب معطل ہے?ہیلی کاپٹرز کی کمی کیخلاف علی آبادہیلی پیڈ پر موجود لوگوں نے احتجاج بھی کیا ? گلگت میں متاثرین رابطہ کمیٹی گوجال کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تحصیل گوجال اور عطا آباد کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن پر فوری عملی اقدامات کئے جائیں?ان کا کہنا تھا کہ گلمت کے اسپتال میں ڈاکٹرز کی مستقل تعیناتی ، آپریشن تھیٹر کا قیام اور گائناکولوجسٹ کا تقرر فوراً عمل میں لایا جائے?عطاآباد جھیل کی خطرناک صورتحال کے سبب گلگت میں کل قراقرم یونیورسٹی بھی بند رہے گی?چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عطاآباد جھیل سے پانی کا اخراج اگلے24 گھنٹے میں شروع ہوجائے گا، پانی کا اخراج رات کے وقت میں بھی ہوسکتا ہے?انہوں نے ہنزہ اور گلگت کے عوام کو ہدایت کی کہ وہ کناروں کی طرف نہ جائیں، ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورت میں سپلائی لائن کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.