5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گورنر پنجاب کو خداہی جھوٹ سے نجات دلاسکتا ہے ، رانا ثناء اللہ
جنگ نیوز -
لاہور…صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دروغ گوئی اور الزام تراشی گورنر پنجاب کا طرز زندگی بن چکا ہے،اب خدا ہی انہیں اس سے نجات دلا سکتا ہے?لاہور سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر سلمان تاثیر میرے چیلنج کا جواب دینے کی بجائے الزام تراشی پر اتر آئے ہیں?رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو ان کے دئیے گئے چیلنج میں48گھنٹے باقی ہیں?انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے خوداحتسابی کا نظام متعارف کرایا ہے اور اپنے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی?رانا ثنا اللہ نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بارے میں کہا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد ان کی حیثیت ٹوائلٹ ٹشو جیسی ہے?