5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عدلیہ کے ہر حکم پر سر تسلیم خم لیکن سوئس کیسز جھوٹے ہیں، خورشید شاہ
جنگ نیوز -
کوئٹہ …وفاقی وزیر محنت وافرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کے ہر حکم کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہیں لیکن یہ بتانا چاہتے ہیں کہ سوئس کیسز جھوٹے ہیں جو سیف الرحمن نے بنائے تھے? یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں محکمہ محنت وافرادی قوت کے زیر اہتمام مائن اورنر اور مزدوروں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی? انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اداروں کا ٹکراو نہیں چاہتی ہے اور ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں لیکن ہر ادارے کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کرکام کرنا چاہیے?انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں ملک کے وجود کی حفاظت کرتی ہیں?انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ یہ سسٹم بریک ہو جائے اور وہ آمر کا حصہ بن کر چور دروازے سے ایوان میں داخل ہونا چاہتے ہیں? سید خورشید شاہ نے کہا کہ18ویں ترمیم پاکستان کے عوام نے بنائی ہے اسے کوئی چیلنج نہیں کرسکتا ہے? انہون نے مزید کہا کہ ملک کے پانچ کروڑمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے مزدوروں کے80ہزار مکانات بنائے جارہے ہیں جو جلد مزدورں کو دے دئیے جائیں گے? انہوں نے کہا کہ جب تک مزدوروں کو سہولتیں نہیں ملیں گی ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے?