تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جنگ القاعدہ سے ہے، جہادیوں اور اسلام پسندوں سے نہیں،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی حکومت نے سابق صدر بش کے دور کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی اصطلاح سے دستبردار ہوتے ہوئے قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور کہا ہے کہ جہادیوں کو دشمن نہیں سمجھتے کیونکہ جہاد ایک مقدس اسلامی عقیدہ ہے?امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن آج قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی کا باضابطہ اعلان کریں گی جس میں نئی حکمت عملی کے سفارتی اور عسکری پہلو بیان کیے جائیں گے? ایران اور شمالی کوریا جیسے ملکوں کو مذاکرات کی پیش کش کی جائے گی اور داخلی شدت پسندی پر توجہ مرکوز کی جائیگی?نئی حکمت عملی سے متعلق سرکاری دستاویز کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ جہادیوں اور اسلام پسندوں کودشمن نہیں سمجھتے کیونکہ جہاد ایک مقدس جدوجہدہے جس کا مقصدمعاشرے کوبرائی سے پاک کرنا ہے?قومی سلامتی کے ڈپٹی ایڈوائزر جان برینن نے کہا کہ صدر اوباما کے اقتدار سنبھالنے کے بعد القاعدہ پر دباؤ بڑھا ہے اور اس نے اپنی حکمت عملی بدل دی ہے?القاعدہ دہشت گردی کیلئے ماہرافرادکے بجائے کم تربیت یافتہ لوگ استعمال کررہی ہے?جان برینن کا کہنا ہے کہ امریکا کو ملک کے اندر بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سے خطرات لاحق ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.