5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا ، روس اورچین میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا، روس اورچین میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے ? سیکرٹری جنرل کلاڈیو کارڈون نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ انسانی حقوق کے خودساختہ عالمی چیمپئن اور طاقتورممالک انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے نہ صرف خود کو قانون سے بالاترسمجھتے ہیں بلکہ اپنے اتحادیوں کے دفاع کیلئے پیش پیش ہیں ? رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباماکا گوانتاناموبے جیل کی بندش کی دوبارہ ڈیڈلائن بھی انسانی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے ، عراق اور افغانستان میں بھی امریکا انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے? چین نے تبت میں خود مختار صوبے کی تحریک کوکچلا اور اسے عالمی میڈیا میں نہیں آنے دیا? روس بھی کوہ قاف کی ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کو طاقت سے دبانے کی کوشش کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ? کئی یورپی ممالک کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایاگیا جبکہ غزہ میں گزشتہ برس اسرائیلی مظالم کے خلاف سیکورٹی کونسل میں کوئی قدم نہ اٹھانے کی بھی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل کو جنگی جرائم کامرتکب قراردیاگیا ہے?